(سٹی 42) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی حالت پھر تشویشناک، پلیٹ لیٹس دوبارہ سے کم ہو کر40ہزار رہ گئے، فاسٹنگ شوگر بھی بڑھ کر 230 تک جاپہنچی، میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کی ادویات تبدیل کردیں۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ کئی روز سے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت نازک ہے، سٹیرائیڈز کم کرنے کی کوشش کی تو پلیٹ لیٹس گر گئے، نواز شریف کا شوگر لیول بھی 230 پر پہنچ گیا۔
Former PM #NawazSharif remains critical. The treating doctors tried to reduce the Steroids dose being given to him but unfortunately resulted in drop in Platelet count again which has come down to 38*10^3/uL yesterday.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) November 2, 2019
The cause needs to be diagnosed & established without delay.
ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا کہ علاج کیلئے فوری تشخیص اور بلا تاخیرعلاج کے تعین کی ضرورت ہے، ای سی وی ڈی، ڈی ایم، ایچ ٹی این نے بیماریوں کی پچیدگی بڑھا دی ہے، خون کو جمنے سے روکنے، خون پتلا کرنے کے درمیان ادویات کا توازن ضروری ہے۔
میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کا چیک اپ مکمل کرکےخون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔