ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم نے لاہور کی نسبت کراچی میں زیادہ میچ کھیلے، یہ ایک اسپیشل ٹورنامنٹ تھا: مارنس لبوشین

ہم نے لاہور کی نسبت کراچی میں زیادہ میچ کھیلے، یہ ایک اسپیشل ٹورنامنٹ تھا: مارنس لبوشین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ ہم نے لاہور کی نسبت کراچی میں زیادہ میچ کھیلے، یہ ایک اسپیشل ٹورنامنٹ تھا۔ 

حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کل ایک اور گیم ہے اپنے پلان پر عمل کریں گے، کانفیڈینس اور یقین ہونا چاہیے، اس ٹورنامنٹ میں بہت ساری چیزیں ہوئی ہیں، مینجمنٹ نے سپورٹ کیا اور ہمیں یقین تھا کہ ہم کر سکتے ہیں، ہمیں اچھا کمبی نیشن بنانا تھا، یہ ایک اسپیشل ٹورنامنٹ تھا۔

مارنس لبوشین نے کہا کہ ہم نے لاہور کی نسبت کراچی میں زیادہ میچ کھیلے، میں نے ہمیشہ ٹی ٹونٹی کرکٹ زیادہ کھیلنے کی کوشش کی، میں نے پی ایس ایل میں آنے سے پہلے اپنی لیڈرشپ اسکلز کو بھی بڑھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ کل جب ٹرافی میرے ہاتھ میں ہو گی تو پھر بتاؤں گا کہ کس کے نام کی ہے۔