اسرار خان : لاری اڈہ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران جھپٹا مارنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں علی حسن اور علی احسن شامل ہیں۔ ملزموں کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 50 ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل، 10 موبائل فون برآمد ہوئے۔
سٹی 42 نے ملزموں کی واردات کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔ سی سی ٹی وی میں ملزمان واردات کے بعد فرار ہوتے نظر آتے ہیں۔