سٹی 42: پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تعلقات میں نیا باب،پاکستانی ائرلائن ائر بلیو نے لاہور اور باکو کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کر دیں
ائیر بلیو کی پہلی پرواز باکو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر لینڈنگ کے دوران پرواز کو خصوصی واٹر شاور سیلیوٹ بھی دیا گیا۔اس موقع پر ازربائجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین نے کیک بھی کاٹا
انہوں نے اس پیشرفت کو دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم قدم قرار دیا ۔پاکستانی سفارت خانہ باکو نے بھی ائر بلیو کی پہلی پرواز کے لاہور سے باکو پہنچنے کی تصدیق کر دی
پاکستانی سفارت خانہ، باکو نے کہا پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات میں ایک نیا سنگِ میل حاصل ہوا ہے، ایئر بلیو نے لاہور سے باکو کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر دی ہیں،پی آئی اے اور آذربائیجان ایئرلائنز (AZAL) پہلے ہی دونوں برادر ممالک کے درمیان براہِ راست پروازیں چلا رہی ہیں۔