ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کو ریٹائرڈ درخواست گزار ملازمین کے واجبات ادا کرنے کا آخری موقع دے دیا 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کو ریٹائرڈ درخواست گزار ملازمین کے واجبات ادا کرنے کا آخری موقع دے دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احتشام کیانی : پی ٹی وی کے عدالتی آرڈر کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا نہ کرنے پر توہین عدالت کیس  پر ؎اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کو ریٹائرڈ درخواست گزار ملازمین کے واجبات ادا کرنے کا آخری موقع دے دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ  نے حکم دیا ایک ماہ میں واجبات ادا نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی،فنانس ڈویژن نے ادائیگیوں کے لیے اضافی گرانٹ کی منظوری کے لیے مزید وقت کی استدعا کی، فنانس ڈویژن کی متعلقہ حکام سے منظوری کیلئے وقت دینے کی استدعا منظور کی جاتی ہے، عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

توہین عدالت کی درخواست میں چیئرمین پی ٹی وی اور سیکٹری انفارمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔