عابد چوہدری: کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے لوٹ مار کرتے رہے اور گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر موقع سے فرار ہو گئےمتاثرہ شہری حسن رضا نے واقعے کا مقدمہ درج کرا دیا ہے، جس میں نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
شہری کے مطابق وہ حفیظ سینٹر میں ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے اور جلد گرفتاری کی توقع ہے۔