ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: انسداد پولیو مہم 18 مئی سے شروع ہوگی

لاہور: انسداد پولیو مہم 18 مئی سے شروع ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: شہر میں انسداد پولیو مہم 18 مئی سے شروع ہوگی 22 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہم میں مجموعی طور پر 5 ہزار 825 موبائل پولیو ٹیمیں حصہ لیں گی، جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی ڈپٹی کمشنر نے مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور محکمہ صحت سے تجاویز طلب کر لی ہیں، جبکہ یونین کونسل میڈیکل افسران (یو سی ایم اوز) کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اس انسداد پولیو مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے گی، جبکہ مہم ممکنہ طور پر 5 سے 7 روز تک جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ پولیو مہم میں بھی 22 لاکھ بچوں کو ویکسین دی گئی تھی اور مقررہ اہداف مکمل طور پر حاصل کیے گئے تھے۔