ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل میچز پر جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن، 302 افراد گرفتار

پی ایس ایل میچز پر جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن، 302 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس نے پی ایس ایل میچز کے دوران جوئے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 302 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 11 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی ہے۔ رواں سال اب تک جوئے میں ملوث 663 افراد کو گرفتار کر کے 155 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 29 لاکھ 47 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوا میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی جائے تاکہ ایسے نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جا سکے۔