ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھرہ میں 3 بچوں کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور

اچھرہ میں 3 بچوں کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: ماڈل ٹاؤن کچہری میں اچھرہ کے علاقے میں تین بچوں کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں گرفتار ملزمہ ردا فاطمہ کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے اور اسے 4 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزمہ کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع بھی منظور کی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ سے آلۂ قتل کی برآمدگی، پولی گرافک ٹیسٹ اور مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی آئندہ سماعت کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف اچھرہ تھانے میں مقدمہ درج کر رکھا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔