سٹی42: پاکستان کو گزند پہنچانا گجرات کے قصاب کا خواب تو ہو سکتا ہے لیکن حقیقت کی دنیا میں اس کی گنجائش نہیں۔ انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا اور انڈیا کے طالع آزماؤں کو تبت کے علاقہ میں اپنی مہم جوئی کے نتیجہ جیسے نتائج بھگتنا پریں گے جہاں خالی ہاتھ چینی فوجیوں نے لاتعداد بھارتی فوجیوں کو سٹریچر پر لیٹ کر گھر جانے پر مجبور کر دیا تھا۔
معروف چینی تجزیہ کار اور عالمی امور کے ایکسپرٹ وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا سے نشر ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
وکٹر گاؤ نے کہا کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرے گا تو چین پاکستان کے دفاع کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا۔ چین پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
وکٹر گاؤ نے مزید کہا کہ جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام والےحملے میں بھی چین کا یہی مؤقف ہے۔