ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الخدمت ہیڈ آفس میں فلسطینی سٹوڈنٹس کے اعزاز میں پروقار تقریب

الخدمت ہیڈ آفس میں فلسطینی سٹوڈنٹس کے اعزاز میں پروقار تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : الخدمت ہیڈ آفس میں فلسطینی سٹوڈنٹس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس سے صدرالخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن،سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، ڈین الازہر یونیورسٹی غزہ ڈاکٹر محمد ریاض زغبور سمیت دیگرذمہ داران  نے خطاب کیا۔ 

تقریب میں مرکزی صدر الخدمت پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن،سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری، ڈین الازہریونیورسٹی غزہ ڈاکٹرمحمدریاض زغبور، رہنما ڈاکٹرز آف رحمان یوکے ڈاکٹریوسف شیخ، چیئرمین الخدمت ہیلتھ ڈاکٹر زاہد لطیف،نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جبران، صدرالخدمت یورپ ڈاکٹر حامد فاروق، پرنسپل یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر مہوش، نیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی الخدمت ڈاکٹر سعد ظفر سمیت فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

 پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن  نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اہل پاکستان کیلئے فخر کا باعث ہے کہ ہم غزہ کے فلسطینی سٹوڈنٹس کی میزبانی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے پارٹنرز فلاحی اور تعلیمی اداروں کے اشتراک سے ترکی،مصر اور پاکستان میں غزہ کے 409 فلسطینی سٹوڈنٹس کو اسکالرشپ فراہم کررہی ہےجس میں ان کی تعلیم،رہائش،فوڈ اور میڈیکل سہولیات کے علاوہ ماہانہ کیش ایوارڈ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی سٹوڈنٹس کے 4بیج گریجویشن کی تعلیم مکمل کرچکے ہیں جن کیلئے استبول ترکی، پی ایم ڈی سی اسلام آباد، فوجی فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد اور یونیورسٹی آف لاہور میں تقاریب منعقد کی گئیں۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ الخدمت نے 3800ٹن امدادی سامان غزہ کیلئے روانہ کیا۔

 امدادی سرگرمیاں پاکستانی قوم کے ذریعے الخدمت، وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی مشترکہ کاوش ہیں۔پاکستان سے 20 خصوصی طیاروں اور 4 بحری جہازوں کے ذریعے امدادی سامان غزہ کیلئے روانہ کیا گیا۔ قاہرہ مصر میں الخدمت فاؤنڈیشن کا کیمپ آفس اورفن بچوں اور متاثرہ خاندانوں کی کفالت سمیت مسلسل غزہ متاثرین کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔