سٹی42: ایس پی کینٹ کی خصوصی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس متحرک ہو گئی، ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران کو پتنگوں کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 40 پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 4 چرخیاں برآمد ہوئیں۔دوران تفتیش ملزم عمران نے آن لائن پتنگیں منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔