سٹی42: سوشل میڈیا پر ڈسکس ہونے والی اس ویڈیو کلپ میں دو کشمیری خواتین کی ایک انڈین جرنلسٹ سے گفتگو دکھائی گئی ہے۔ اس گفتگو میں کشمیری خواتین نے کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے سے انکار کردیا۔
بھارتی صحافی مقبوضہ کشمیر کی 2 خواتین کو پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم پورے انڈیا کے لوگ ایک ہیں۔ خاتون جواب دیتی ہیں، ہاں انڈیا ایک ہے اور ہم کشمیری ہیں۔

جب انڈین صحافی کہتا ہے کہ کشمیر اور انڈیا ایک ہیں تو خواتین کہتی ہیں نہیں کشمیر کشمیر ہے، انڈیا ایک ہے، ہم کشمیری ہیں اور کشمیر کشمیریوں کا ہے جب کہ بھارت بھارتیوں کا ہے۔
خواتین کے جواب پربھارتی صحافی بوکھلا جاتا ہے اور کہتا ہے ماتا جی یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں۔ کہیں کہ کشمیر اور بھارت ایک ہے مگر خواتین یہ ماننے سے انکار کردیتی ہیں۔ دلیل سے محروم بھارتی صحافی نے خواتین سے کہاکہ کشمیر الگ نہیں ہے اور آپ بھی ’بھارت ماتا کی جے‘ کا نعرہ لگاتے ہیں، اس پر ان خواتین نے انڈین صحافی کی بات کا استہزا اڑایا اور کہا، ہم تو یہ نہیں کہتے۔ ہم تو مسلمان ہیں۔ کیروے رنگ کی ٹی شڑٹ پہنے ہوئے اس صحافی نے بہت اصرار کیا کہ ہم انڈین آپ کے ہیں، کشمیر آپ کا ہے، سارا اندای آپ کا ہے، خاتون نے جواب دیا ہاں یہ ہے، لیکن جب صحافی نے کہا، "بھارت ماتا کی جے" کہیں تو ان خواتین نے ہنستے ہوئے انکار کر دیا اور وہاں سے چلی گئیں۔