ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی سلامتی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئند ہے؛ نواز شریف

ملکی سلامتی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئند ہے؛ نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف سے سینئر عرفان صدیقی کی ملاقات ہوئی۔

نواز شریف نے اس موقع پر گفتگومیں کہا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئیند ہے۔پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔ 

سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنی جماعت کے سربراہ نواز شریف کو سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا. سینیٹر صدیقی نے ملکی دفاع کے عزم کے متفقہ اظہار پر مشتمل قرارداد کا بھی ذکر کیا، انہوں نے بتایا کہ قرار داد کی تیاری اور تائید میں تمام جماعتوں نے حصہ لیا۔ 

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، ملکی دفاع کے عظیم مقصد کے لیے ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھ دینا اچھی روایت ہے ۔