ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹولنٹن اور اڈاپلاٹ میں کارروائی؛ 3000 لٹر ملاوٹی دودھ، 3700کلومضرصحت گوشت تلف

ٹولنٹن اور اڈاپلاٹ میں کارروائی؛ 3000 لٹر ملاوٹی دودھ، 3700کلومضرصحت گوشت تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فوڈسیفٹی کی ٹیموں نے ٹولنٹن اور اڈاپلاٹ میں کارروائی کے دوران 3ہزار لٹر ناقص ملاوٹی دودھ اور 3ہزار700کلومضرصحت گوشت تلف کردیا ۔ 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں گودام سےمردہ مرغیاں برآمدہونےپر مقدمہ درج کروایا گیا، ٹولنٹن میں17گوشت بردارگاڑیوں اورگودام میں موجود، 43ہزارکلومرغیوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ اڈا پلاٹ کی سخت ناکہ بندی کرکے41گاڑیوں میں موجود46ہزارلٹردودھ چیک کیاگیا ۔ 

عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ایک سپلائر کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، ویٹرنری سپیشلسٹ نےتفصیلی معائنے کےبعدمرغیوں کو انسانی صحت کیلئےمضرقراردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاوٹی دودھ اور گوشت لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔