ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت دنیا میں سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے:گورنر پنجاب

بھارت دنیا میں سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے:گورنر پنجاب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے،دہشت گردی کے سب تانے بانے ’را‘ سے ملتے ہیں۔

 سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری قوم شہادتیں دینے کیلئے تیار اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

 یادرہے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والا فائرنگ کا واقعہ ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشن ثابت ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ایک ویب سائٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دستاویزات لیک کردیے۔

 مبینہ لیک دستاویز میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہے، جس گروپ پر واقعے کا الزام لگا انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا کہ یہ ڈاکومنٹ  ’را‘کا ہے۔