ویب ڈیسک:کراچی گلشن حدید لنک روڈ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کے الٹنے کے افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ کوثر، 59 سالہ عبدالغفور، اور 25 سالہ غلام فرید کے طور پر ہوئی ہے۔
تینوں افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
زخمی ہونے والوں کی تعداد 8 بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔