ویب ڈیسک: پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں، جب انہوں نے پاک بھارت تعلقات پر سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
یہ واقعہ ایک حالیہ ایونٹ کے دوران پیش آیا جہاں ایک صحافی نے جنت مرزا سے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی تاہم جنت مرزا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے واضح کیا کہ وہ اس حساس موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتیں۔
ان کے اس رویے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سمنے آیا۔ بعض صارفین نے کہا کہ جنت مرزا بھارتی فالوورز کو کھونا نہیں چاہتیں تاکہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بلاک نہ ہوں۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صرف ڈانس اور کرینج ویڈیوز پر ہی بات کر سکتی ہیں۔
دوسری جانب کچھ افراد نے جنت مرزا کے مؤقف کو سمجھداری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات جیسا حساس موضوع ہر کسی کے لیے گفتگو کے قابل نہیں ہوتا اور ایسی صورتحال میں محتاط رہنا بہتر ہوتا ہے۔
ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: "جس ملک نے آپ کو شہرت دی، اس کے لیے دو بول بھی نہیں نکال سکیں۔"
کچھ افراد نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ جنت مرزا مستقبل میں بھارت میں کام کے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے اس موضوع پر خاموشی اختیار کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ جنت مرزا ماضی میں بھی متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔ ٹک ٹاک پر پابندی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر وقتی پابندی کے حق میں تھیں لیکن یہ پابندی مستقل نہیں ہونی چاہیے تھی۔