درنایاب:آندھی نے پی ایچ اے اور انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
پی ایچ اے کی نگرانی میں لگنے والے بل بورڈز انسانی جانوں کیلئے خطرہ بننے لگے،چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے سڑکوں پرلگے بڑے بل بورڈز زمین بوس ہونے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
گزشتہ رات وحدت روڈ کریم بلاک چوک میں لگا بل بورڈ رکشے پر آ گرا،بل بورڈ گرنے سے رکشہ ڈرائیور ،2سواریاں شدید زخمی ہوئے۔
شہر کی بیشتر شاہراہوں پربغیر مضبوط سپورٹ بل بورڈز مستقل خطرہ بن چکے۔ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے خلاف ضابطہ لگے بل بورڈز کیخلاف اقدامات نہ کئے گئے۔غیرقانونی بل بورڈز میں ملوث مافیا کی افسران کےدفاتر میں ڈائریکٹ رسائی ہے۔حکومت پنجاب نےمتعددمرتبہ بورڈز کےآڈٹ کا حکم دیا جسے نظر انداز کردیا گیا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App