ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ ہیک ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد

وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ ہیک ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ مکمل طور پر محفوظ ہے اور ڈیٹا لیک یا ہیکنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بھارتی ہیکرز کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا مبینہ خط بھی جعلی ہے، جسے وزارت اطلاعات پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداروں کو بدنام کرنے کے لیے بھارتی سائبر گروپس کی جانب سے یہ منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام فالس فلیگ آپریشن کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام میں بے چینی پھیلانا اور قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس سمیت تمام اہم قومی اداروں کے سائبر سسٹمز محفوظ اور مکمل طور پر فعال ہیں۔ پاکستان کا سائبر ڈیفنس نظام جدید خطوط پر استوار کیا جا چکا ہے اور قومی ادارے سائبر سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے متحرک ہیں۔