محمداکمل: پتوکی میں اینٹوں کےبھٹےپرکام کرنےوالی16سالہ لڑکی سےزیادتی, پولیس نےمقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آرکےمطابق ملزم وارث زبردستی لڑکی کوگھرلےگیااورزیادتی کی.
والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، ایف آئی آر متن میں بیان کیا گیا کہ اوباش نوجوان نےبھٹہ پر کام کرنے والی 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم وارث علی اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا میری بیٹی پاس سے گزری تو زبردستی اپنے گھر لے گیا۔
میری بیٹی کے ساتھ زبردستی زنا بالجبر کیا شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس تھانہ صدر پتوکی نے موقع پر پہنچ کر والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔