دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے لاپتہ نوجوانوں کی تلاش جاری  

دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے لاپتہ نوجوانوں کی تلاش جاری  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گزشتہ رات لاہور کے علاقے مقبول روڈ اچھرہ سے سیر کیلئے آزاد کشمیر گئے 12 نوجوانوں کی جیپ دریائے نیلم میں جا گری تھی جس سے 9 جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

 جیپ میں ایک ہی خاندان کے 12 نوجوانوں سمیت 14 افراد  سوار تھے۔تاﺅ بٹ سے کیل جاتے ہوئے جیپ دریائے نیلم میں جا گری، حادثہ رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا، ایک نوجوان حافظ غلام میراں کی نعش مل گئی جبکہ لاپتہ ہونے والے عمیر، شاہنواز، اظہر، بلال، ذیشان، ولید، رفیق اور رحیم کی تلاش جاری ہے تاہم پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق بہہ جانے والوں کے زندہ بچ جانے کا امکان تقریباً نہیں۔

 پاک فوج، مقامی پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 خیال رہے کہ مظفر آباد سے غوطہ خوروں کی ٹیم جائے وقوعہ پر ڈوبنے والے 7 نوجوان تلاش کر رہی ہے۔