سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے گزشتہ 5 اجلاسوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

Supreme Court, National Assembly, Speaker, Rigestrar, Letter, Record, National Assembly Proceedings, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے  اسپیکر سےقومی اسمبلی کے پانچ اجلاسوں کی کارروائی کا تحریری ریکارڈ مانگا ہے جن میں سپریم کورٹ کے پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت کے حوالہ سے بحث کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے قومی اسمبلی کے  اسپیکرآفس سے قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق رجسٹرارآفس نے 6  اپریل،10اپریل، 17اپریل، 26اپریل اور27 اپریل کے اجلاسوں کا ریکارڈ مانگا ہے۔ رجسٹرار کا خط سپریم کورٹ کے پارلیمنٹ کی قانون کا بل نوٹیفائی ہونے سے پہلے  ہی اس پر سپریم کورٹ کے حکم اورکارروائی پر  اسپیکر کےسوالات کے بعد سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسپیکرقومی اسمبلی نےایوان کی جانب سے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کی پارلیمنٹ میں مداخلت کا ذکرکیا تھا جس کے بعد رجسٹرار نے عدالتی مداخلت سے متعلق پارلیمنٹ میں بحث کا تمام ریکارڈ  بھیجنے کی درخواست کی ہے۔