عید پر مٹن ،بیف کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Mutton,beef,price increased
کیپشن: Mutton,beef,price increased before Eid
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس)عید پر مٹن اور بیف دیہاڑی دار مزدور طبقے کی پہنچ سے دور ہوگیا عید سے قبل مٹن اور بیف کی قیمت میں  اضافہ ہوگیا۔مٹن کی سرکاری قیمت  1200روپے مقرر جبکہ مارکیٹ میں مٹن 1800روپے میں فروخت ، بیف بھی 600 روپے کی بجائے 750 سے900 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا.
 سرکاری ریٹ کے مطابق مٹن کی فی کلو قمیت 1200روپے مقرر کی گئی مگر بازار میں بکرے کا گوشت 1800روپے کلو بکتا رہا جبکہ بیف بھی 600کی بجائے 750سے 900روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا، انتظامیہ شہریوں کو گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے کے لیے چھوڑ کر غائب ہے۔

شہریوں کا عید سے ایک دن قبل مٹن اور بیف کی قمیتوں میں ہو شر با اضافے پر شکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت خودساختہ بڑھائی گئی گوشت کی قمیتوں کو کنٹرول کرے تاکہ عام آدمی بھی عید پر گوشت کھا سکے۔

دوسری جانب قصابوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ قیمت 1200روپے میں بکرے کے نام پر بھیڑ اور بکریوں کا گوشت بیچا جا رہا ہے قصابوں کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند بکرے کا گوشت 1800روپے سے کم میں فروخت کرنا ناممکن ہے۔ شہریوں نے عید سے قبل گوشت کی بڑھتی قیمتوں کو ظلم قرار دے دیا۔