(زین مدنی)عید الفطر پر چار اردو اور تین پنجابی فلمیں سینماوں میں ریلیز کی جائیں گی اداکار عمران اشرف اور امر خان کی فلم دم مستم عید کے دن ریلیز ہوگی اداکار نیلم منیر اور احسن خان کی چکر جبکہ صباقمر کی فلم گھبرانا نہیں بھی ریلیز ہوگی اداکار علی رحمان اور ہانیہ عامر کی پردے میں رہنے دو بھی عید پر ریلیز کی جائے گی ۔
ہدایتکار سید نور کی پنجابی فلم تیرے باجرے دے راکھی اور معمر رانا کی گوگا لاہوریا بھی عید پر ریلیز ہوگی اداکار سبطین گوندل کی پنجابی فلم میرا محافظ بھی عید کے روز سے سینماوں میں دکھائی جائے گی چار اردو اور تین پنجابی فلمیں شائیقن کو بھرپور تفریح دیں گی۔
اس عید پر اردو فلمیں (دم مستم، چکر، گھبرانا نہیں ہے، پردے میں رہنے دو) دو پنجابی (تیرے باجرے دی راکھی، گوگا سائیں) اور تین پشتو فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔فلم ’دم مستم‘ جس کے پرڈیوسر عدنان صدیقی اور اختر حسین ہیں، اس میں ٹی وی اداکارعمران اشرف، امر خان اور مومن ثاقب اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
فلم کا میوزک شیراز اپل، اذان سمیع خان، نبیل شوکت علی، شانی ارشد اور بلال سعید نے ترتیب دیا ہے۔ بلال سعید نے پہلی بار کسی فلم کا میوزک دیا اور گانے گائے ہیں۔فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کے پرڈیوسر جبران بیگ اور حسن ضیا ہیں جبکہ ڈائریکٹر ثاقب خان ہیں۔
کاسٹ میں زاہد احمد، صبا قمر، سید جبران، نیر اعجاز، افضل خان (ریمبو)، سہیل احمد اور ثاقب خان کے نام قابل ذکر ہیں۔اس فلم سے اداکار زاہد احمد ڈیبیو کر رہے ہیں۔ چھوٹی سکرین کے بعد پہلی بار صبا قمر اور زاہد احمد کو بڑی سکرین پر دیکھا جائے گا۔
وجاہت رؤف کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کی کاسٹ میں ہانیہ عامر، علی رحمان، مرکزی کرداروں میں جبکہ دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، منزہ عارف، محمد حسن رضا، نورالحسن، سعدیہ فیصل، سونیا نذیر، سیف حسن اور یاسر حسین کے نام شامل ہیں۔
موسیقی عاشر وجاہت اور حسن علی نے ترتیب دی ہے۔چوتھی فلم ’چکر‘ ہے جس کے مرکزی کرداروں میں احسن خان اور نیلم منیر نظر آئیں گے۔ ان کے علاوہ جاوید شیخ اور یاسر نواز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یاسر نواز اور ندا یاسر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی اس فلم کا میوزک نوشاد نے ترتیب دیا ہے۔
پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ جو کہ سید نور کی ڈائریکشن میں تیار ہوئی ہے، اس میں ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عبداللہ خان پہلی بار نظر آ رہے ہیں۔ یہ ان کی ڈیبیو فلم ہے۔
پرڈیوسر صفدر ملک کی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں صائمہ نور،ابر علی، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، صائمہ سلیم، نغمہ بیگم، عامر قریشی، عرفان کھوسٹ، شفقت چیمہ اچھی خان، اقصیٰ مختار اور سید علی کرمانی کے نام قابل ذکر ہیں جبکہ افتخار ٹھاکر، آغا ماجد،خوشبو، سلیم البیلا، شیری ننھا کامیڈی کرتے نظر آئیں گے۔تیرے باجرے دی راکھی کا میوزک ذولفقار عطرے نے ترتیب دیا ہے۔
اسی طرح سے مسعود بٹ کی فلم ’گوگا سائیں‘ بھی ریلیز ہو گی۔