ویب ڈیسک: سندھ کا نیا گورنر کون ہوگا ؟ عمران اسماعیل کے مستعفی ہونے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے گورنر سندھ کے لئے پانچ نام وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دیئے ہیں۔
ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق گورنر سندھ کے لئے بھیجے گئے ناموں میں نسرین جلیل، عامرخان، عامر چشتی، وسیم اختر اور کشور زہرہ کے نام شامل ہیں۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے ہر رکن سے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر نام بھیجے گئے۔
ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کوئی اعتراض آیا تو غور کیا جائے گا۔