مسجد نبوی میں نعرے بازی، شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کی عدالت پیشی 

sheikh rashid shafique MNA
کیپشن: sheikh rashid shafique
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔  

شیخ راشد شفیق کو  اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے انہیں عید کے دوسرے دن دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔شیخ راشد شفیق کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمود عالم کی  عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایم این اے شیخ  راشد شفیق کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظاما ت کئے گئے تھے۔اٹک کچہری کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ کسی کو کچہری میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جبکہ اس موقع پر کچہری چوک میں میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری رہا کارکن حکومت  کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

 یادرہے کہ گزشتہ روز شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے کہ انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گِل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، رانا عبدالستار، عامر الیاس بھی ملزم نامزد ہیں۔