ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلیفون

وزیراعلیٰ پنجاب کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلیفون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا اور کورونا سے متاثرہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خیریت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کے بیٹے اور بیٹی کی بھی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،ان بیٹے اور بیٹی کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ سب لوگوں کو جلد کورونا سے صحتیاب کرے. سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیریت دریافت کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس پر انہیں آئسولیٹ کردیاگیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور ان کے 2 بچے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 'میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔'انہوں نے پوری قوم سے احتیاط کرنے اور ان کی صحتیابی کی دعا کی درخواست کی تھی۔

سپیکر اسمبلی اسد قیصر نے اپنے بچوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق بھی کی۔بعد ازاں چیئرمین صادق سنجرانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اسد قیصر کو ٹیلی فون کیے اور ان کی اور اہلخانہ کی خیریت دریافت کی۔

یار رہے کہ پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ سیاسی رہنما اور سرکاری اداروں و محکموں سے وابستہ افراد بھی کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔لاہور میں کورونا کی ہلاکت خیزی سے55 شہری جان ہار گئے، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 334 لاہوریئے وائرس کی لپیٹ میں، مجموعی متاثرہ 2154 ہو گئے ، دھرمپورہ گلستان کالونی کی گلی میں 15 کورونا پازیٹو کے انکشاف پر علاقہ سیل کردیا گیا۔

مریض فوری ہسپتال منتقل کردیئے، پنجاب بھر میں 89 ہزارتشخیصی ٹیسٹوں کے نتیجے میں6ہزار854 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اموات 115 ریکارڈ کی گئیں، صحت یابی پر 2206 ہسپتالوں سےگھر چلے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer