دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کی بحالی کا منصوبہ مکمل

دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کی بحالی کا منصوبہ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد رضا ) قلعہ لاہور میں دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کی بحالی کا منصوبہ مکمل ہوگیا۔ منصوبے کے تحت مغربی حصے میں چھ سے زیادہ تصویروں کی بحالی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منصوبے کا آغاز 2016 میں ہوا تھا جس کے تحت پہلے ڈیجیٹائزیشن کی گئی اور پھر ہر تصویر کو اسی میٹریل میں بحال کیا گیا۔ اس طرح یہ میورل جس کی تعمیر کا آغاز اکبر اعظم کے دور میں ہوا تھا اور تکمیل شہنشاہ شاہجہاں کے عہد میں ہوئی اپنی اصل حالت میں بحال ہوگیا ہے۔ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے اس منصوبے کو آغا خان فنڈ فار کلچرل پروزرویشن نے عملی جامہ پہنایا ہے۔

مغربی حصے کی اونچائی نوے فٹ جب کہ لمبائی تین سو فٹ کے قریب ہے۔ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے مطابق وزیراعظم عمران خان 4 مئی کو منصوبے کا افتتاح کریں گے۔