ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں ہڑتال

ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سرکاری ہسپتالوں کی خودمختاری کا نیا قانون مسترد، ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں ہڑتال، علاج معالجہ بدترین تعطل سے دوچار، ہزاروں مریض دربدر ہوگئے۔

حکومت کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پیش کئے گئے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس سراپا احتجاج ہیں، میڈیکل تنظیموں کی جانب سے شہر سمیت صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں ہڑتال کی گئی اور کام بند کر دیا گیا جس سے ہزاروں مریض علاج کی سہولت سے محروم رہے۔

 میو ہسپتال میں احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مجوزہ قانون کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں نے مسودہ قانون اسمبلی سے واپس لینے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ہڑتال سے متاثر ہونے والے مریضوں کا کہنا تھا کہ حکومت ایسا قانون کیوں منظور کرنا چاہتی ہے جو غریب عوام پر مفت علاج کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔

ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال کے باوجود ہسپتالوں کی انتظامیہ، سینئر ڈاکٹرز اور جنرل کیڈر ڈاکٹرز کے ذریعے آؤٹ ڈور کو چلانے کیلئے کوشاں رہی۔

Shazia Bashir

Content Writer