ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار تبدیل

سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض) مانیٹرنگ افسران کی موجیں ختم، حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار تبدیل کردیا، نئے سسٹم کے تحت ایم ایز اپنی مرضی سےکسی بھی سکول کا وزٹ نہیں کرسکیں گے۔

نئے طریقہ کار کے مطابق کلسٹر سنٹرمیں موجود تمام سکولز کی مانیٹرنگ ایم ایز ایک ہفتہ میں مکمل کریں گے، ایک ہفتہ کے بعد مانیٹرنگ آفیسر کو دوسرے کلسٹر میں موجود سکولوں کا دورہ کرنا ہوگا، مانیٹرنگ آفیسرز کو سکول کے دورے کے دوران تمام رپورٹس آن لائن جمع کرانا ہوں گی۔

 دورے کے فوراً بعد مانیٹرنگ افسران کو اگلا سکول وزٹ کرنے کا پیغام بھجوا دیا جائے گا، مانیٹرنگ افسران کو پیغام پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے موصول ہوگا، ایم ایزمانیٹرنگ کی رپورٹ ایک بجے سے پہلے ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer