ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی کی شاہین شاہ کی باؤلنگ پر سخت تنقید

شاہد آفریدی کی شاہین شاہ کی باؤلنگ پر سخت تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ان کے باؤلنگ  سٹائل پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا، کہنا ہے کہ متعدد بار بتانے کے باوجود شاہین بار بار غلطیاں کررہا ہے۔ 

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے، تمہیں یہ نہیں پتا چل رہا کہ تمہیں آخری اوور کرنا کہاں سے ہے، اتنی مرتبہ شاہین کو بتا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار بتانے کے باوجود شاہین بار بار غلطیاں کررہا ہے، جب رائٹ ہینڈر کھیل رہا ہے تو راؤنڈ دا وکٹ بال نہیں کیا جاتا اور اگر کیا بھی جائے تو وکٹوں کے اندر کیا جاتا ہے۔

 شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ سمجھ سے باہر ہے بار بار یہ ایک ہی غلطی کررہا ہے، ہمارے بولرز کو پتا نہیں یہ چیزیں کب سمجھ آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ نہ یہ لوگ سیکھ رہے ہیں، نہ سیکھنا چاہتے ہیں، نہ یہ کھلاڑی رنز کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ میچ کے اندر صرف ایک یا دو لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہم بہت پیچھے ہیں، ہماری سوچ دنیائے کرکٹ سے بہت پیچھے ہے۔