عابد چودھری:شمالی چھاؤنی کے علاقے میں 35 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق سفاک ملزم رمضان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم نے زبردستی گھر میں داخل ہو کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم رمضان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کو قانونی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔