ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں،شہری قیمتی اشیا سے محروم

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں،شہری قیمتی اشیا سے محروم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلح ڈاکو شہریوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر کے فرار ہو گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مناواں میں ڈاکو شہری الطاف سے ساڑھے تین ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔
سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکوؤں نے الیاس نامی شخص کی دکان سے 45 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیے۔
ریس کورس میں ڈاکو نے رضوان سے 500 روپے اور 3 اے ٹی ایم کارڈ چھین لیے۔
مغلپورہ میں ڈاکو، عامر اور اس کی بیوی سے 23 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرارہو گئے۔
ہنجر وال میں شہری ادیب رحمان سے موبائل فون چھین لیا گیا۔
نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکو فہیم سے 35 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون لے اڑے۔
 اسی طرح چوہنگ میں بھی ڈاکوؤں نے عاصم اور اس کے دوست سے 13 ہزار روپے اور 2 موبائل فون لوٹ لیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام علاقوں میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔