ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کےمطابق حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو 4پروازوں کےذریعے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پہلی حج پروازیں روانہ ہوں گی۔ سرکاری حج اسکیم کے عازمین کو 468 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس لے جایا جائے گا۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ عازمین کو آئندہ ہفتے متعلقہ پروازوں سے آگاہ کر دیا جائے گا، سرکاری اسکیم کے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ لے جایا جائے گا۔