وقاص احمد: لاہور کے علاقے باٹا پور میں شہری نادر کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے ۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او باٹا پور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دو ملزمان اعجاز اور کاشان گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق زخمی شہری کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او باٹا پور کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست پر مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔