جنید ریاض: سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین نے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ , سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی کے معاملات میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا جبکہ سکول کے اندر کسی غیر متعلقہ شخص کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نذیر حسین نے ہدایت دی کہ سکول گارڈز اپنی ڈیوٹی کے دوران گیٹ کو کبھی خالی نہ چھوڑیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دورے کا مقصد سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔