ویب ڈیسک: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ،سکول آج سے کھل گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد سکول، کالجز اور جامعات کھل گئے ہیں تاہم تعلیمی سال کے پہلے روز سکول و کالجز میں طلبہ و طالبات کی حاضری انتہائی کم ہے۔
خیال رہے وزارتِ تعلیم بلوچستان نے بلوچستان کے سرد علاقوں میں یکم دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے سکول اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔