ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملتان روڈ پر تیز رفتار وین کھمبے سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

 ملتان روڈ پر تیز رفتار وین کھمبے سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری: چونگ کے علاقے میں ملتان روڈ پر پیش آنے والے المناک حادثے میں تیز رفتار وین بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 52 سالہ ریاض اور 42 سالہ شفیق شامل ہیں۔

ریسکیو اور پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔