ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان کی برکتیں لافانی ہیں، یہ مہینہ امت مسلمہ کو آپس میں جوڑ دیتا ہے، صدر آزاد کشمیر

رمضان کی برکتیں لافانی ہیں، یہ مہینہ امت مسلمہ کو آپس میں جوڑ دیتا ہے، صدر آزاد کشمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی جانب سے پاکستانی،کشمیری قوم اور پوری امت مسلمہ کو رمضان الکریم کی مبارکباد دی گئی ہے۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں لافانی ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہر ایک مسلمان کو رمضان شریف کی برکتوں اور رحمتوں سے فیض یاب فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد غریب افراد کو رمضان الکریم کی مبارک ساعتوں میں یاد رکھیں اور انہیں مالی معاونت فراہم کریں تاکہ وہ بھی رمضان المبارک میں اپنی فیملیوں کی کفالت کر سکیں۔

بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ یہ مہینہ امت مسلمہ کو آپس میں جوڑ دیتا ہے اور وہ دلجمعی سے اللہ پاک کی عبادت میں خود کو مستغرق کر دیتے ہیں اس طرح ایک طرف وہ اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب انسانیت کی خدمت کو شعار بنا کر نیکیاں حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مبارک مہینے میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کا بھی خیال آتا ہے جن کی اس مبارک مہینے میں مذہبی آزادی بھارتی فوج نے سلب کر رکھی ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو آزادی کی دولت سے مالا مال فرمائے۔