ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مینارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد آسانی فراہم کرنا ہے، موجودہ مہنگائی میں اس رقم سے سہارا ملے گا۔
فیصل آباد میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار 38 سے 40 فیصد تھی، اسے ہم 3 سے 4 فیصد تک لے آئے ہیں، مہنگائی کی رفتار کو مزید نیچے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار کو حکومت کنٹرول میں رکھتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمت کارڈ کے بارے میں اس سے پہلے کسی نے بھی نہیں سوچا، یہ اقدامات بلاتفریق ہیں کہ کس نے ہمیں ووٹ دیا کس نے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جب جب خدمت کا موقع ملا بھرپور خدمت کی۔