ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات طے پاگئی ہے، جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت کیلئے کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔
بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔