محسن الملک: کینیڈا کے وفاقی وزیر تعلیم یاسر نقوی کا کہنا ہے کہ اب پاکستان سے اساتذہ کینیڈا آسکتے ہیں اور کینڈین امیگریشن حاصل کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کینڈین وفاقی وزیر یاسر نقوی نے کہا ہے کہ اب پاکستان سے اساتذہ کینڈا آسکتے ہیں، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ روز اساتذہ کی نئی امیگریشن پالیسی متعارف کروائی ہے۔پاکستان سے بھی اساتذہ کو کینیڈا آنا چاہئے۔
یاسر نقوی نے بتایا کہ میں بھی پاکستان سے کینیڈا 15 سال کی عمر میں آیا تھا۔ انہوں پاکستان سے بھی اساتذہ اب کینڈین امیگریشن حاصل کرسکیں گے۔کینیڈا ہر رنگ و نسل کے لوگوں کو یہاں کامیاب ہونے کا موقع دیتا ہے۔یاسر نقوی کا نام کینڈین کنوینیر کے لئے بھی آیا تھا۔