پختون خوا میں بارش اور برفباری نے تباہی مچا دی، گھر گرنے سے21 افراد جاں بحق

Khyber Pakhtoonkhwa Rains, City42, House collapsed, Snowfall, Roads blocked, rain and snow disaster,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبر پختونخوا میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے حادثات کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 26  زخمی ہوگئے۔

مرنے والوں میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔ زیادہ نقصان گھروں کی چھتیں گرنے کے واقعات میں ہوا ہے۔ گھروں کی چھتیں گرنے سے گھروں میں موجود مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی  کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 34  گھروں کو نقصان پہنچا، ان میں سے  13 گھروں کو جزوی اور 21 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، برفباری اور لینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھلولنے کے لیے سرتوڑ کوشش کی جا رہی ہے۔ 

سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

سوات ضلع میں مٹہ کے علاقہ چاتیکل مکان کی چھت گر گئی ۔  4 لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ۔ان دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ملبے سے تین زخمیوں کو بھی نکالا گیا ۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہے ۔مزید افراد ملبے تلے دبے ہویے ہیں 
 ملبے تلے  دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلیے پولیس اور مقامی لوگوں کا ریکسیو آپریشن جاری ہے۔

مالم جبہ میں شدید برفباری سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیوکرلیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

اس وقت پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے 25 فروری کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

سکولوں کی بندش

ضلع ایبٹ آباد کی گلیات میں برف باری سے راستوں کی بندش کی وجہ سے تعلیمی ادارے 5 دن کیلئے بند کر د یے گئے، ایبٹ آباد اور گلیات میں تعلیمی ادارے بدھ کو کھولے جائیں گے۔

ڈی ای او ملک تنویر کا کہنا تھا کہ برف باری کے باعث تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہے، موسمی حالات کی وجہ سے بچوں کو اسکول آنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

سوات اور دیر بالا  میں بھی سکول برفباری کی وجہ سے بند ہیں۔ میدانی علاقوں میں بارش اور بالا ئی علاقوں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں، دیر بالا،لواری ٹنل،کمراٹ،بن شاہی اور دیگر علاقوں 3 فٹ تک برف باری ہو چکی ہے۔

دیر بالا میں بھاری مشینری کی ذریعے برف ہٹانے کے بعد سڑک کھول دی گئی، ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے ہدایت کی ہے کہ  سنو چین کے بغیرکسی گاڑی کو لواری ٹنل سڑک پر سفر کی اجازت نہیں دی جائے۔  دیر بالا میں لینڈ سلائیڈنگ،

ندی نالو ں میں طغیانی کے خطرے  اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے، شانگلہ میں دو روز سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

برفباری اور بارش کا دوسرا سپیل

خیبر پختون خوا میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا دوسرا سپیل شروع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ آج رات تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہی سے گہرے بادل اور بوندا باندی جاری ہے۔ بارش، ہواؤں اور برف باری سے پشاور سمیت صوبے کے دیگر میدانی علاقوں میں سردی لوٹ آئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور برف باری کی صورت حال پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو رپورٹ جاری کر رکھی ہے۔