پاکستان انڈر19 فٹبال:سابق کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

 پاکستان انڈر19 فٹبال:سابق کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان انڈر19 فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی فرحان خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق فرحان خان کو گزشتہ رات صوابی سٹی میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی تھی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے، فرحان خان کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ،فرحان خان کی نمازجنازہ آج 5بجے مرکزی جنازگاہ مانیری پایاں میں ادا کی جائے گی۔