سرگودھا : تیز رفتار کار کو حادثہ، ماں بیٹا جاں بحق

 سرگودھا : تیز رفتار کار کو حادثہ، ماں بیٹا جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زوارکاظمی: سرگودھا کوٹمومن انٹرچینج کے قریب تیزرفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہوئی ہیں۔ تیزرفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے نیتجے میں الٹی۔ کار سوار افراد اسلام آباد سے فیصل آباد جارہے تھے۔

 جاں بحق افراد میں 35 سالہ نادیہ بی بی اور 6 سالہ بیٹا ارحم شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت مدیحہ بی بی اور صوبیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

 ریسکیو  کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔