ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دیدی

Psl 8,Lahore Qalanders,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دیدی، سرفراز الیون 149 رنز کا ہدف شاندار آغاز کے باوجود پورا کرنے میں ناکام ہوگئی۔

 پاکستان سپر لیگ 8 کے میچ میں لاہور قلندرز نے سکندر رضا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 پاکستان سپر لیگ سیز ن 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز دوسری بار آمنے سامنے آ ئے ۔ 

 قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان  سرفرازاحمد نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ا ور  مد مقابل ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی  ۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور قلندرز اور کوئٹہ قلندرز کا آمنا سامنا ہو چکا ہے جس میں لاہور قلندرز نے  گلیڈی ایٹڑز کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔