ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت کا 120 روز میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم

عدالت کا 120 روز میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم
کیپشن: islamabad high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں 120 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی جس میں ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کو 120 دن درکار ہوتے ہیں، 125 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کرکے وہاں شیڈول جاری کیا جائے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ غلط طریقہ ہے کہ شیڈول آنے کے بعد یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کردیا جائے، مستقبل میں اگر اضافہ کرنا بھی ہو تو شیڈول آنے سے پہلے کریں، ہم ان اپیلوں کو نمٹا دیتے ہیں اور ابزرویشن جاری کردیں گے۔

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک آرڈر پاس کردیتے ہیں کہ آئندہ انتخابات کیلئے یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے متعلقہ اداروں کو بلدیاتی الیکشن کے انتظامات کرنے اور 120 روز میں انتخابات منعقد کروانے کا حکم جاری کر دیا۔

Hifza Rajpoot

Content Writer