دلہے نے سب کے سامنے دلہن کو تھپڑ جڑ دیئے؛ ویڈیو وائرل

bride,slaped,groom,video,viral
کیپشن: Bride and groom
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر آئے روز  شادیوں کی ایسی ایسی ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی رہتی ہیں جنہیں  دیکھنے والے یا تو ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے یا پھر افسردہ ہوجاتے ہیں۔ ایسے واقعات کی اکثر ویڈیوز بھارت میں ہونے والی شادیوں سے متعلق ہیں۔ ایسی ہی  ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں شادی کی تقریب کے دوران دلہے نے دلہن کو تھپڑ جڑ دیے۔

 شادی کو یادگار بنانے کے لئے کسی خاص تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ان پرمسرت لمحات کو کیمرے کی مدد سے قید کیا جاسکے، پاکستان سمیت بھارت میں ہونے والی شادیوں کی اکثر ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جاتی ہیں۔ بھارت میں ہونے والی ایک شادی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلہے نے دلہن کو تھپڑرسید کردیے۔

 ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ شادی میں شریک دلہا دلہن کے اہلخانہ سمیت دیگر مہمان نئے جوڑے کے اردگرد جمع ہیں۔ مالا پہنانے کی رسم کے بعد دلہا اور دلہن کو دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ناخوش نظرآرہے ہیں۔شادی کی تقریب  میں صورتحال اس وقت بدلی جب دلہا نے دلہن کو مٹھائی کھلانے کی کوشش کی لیکن دلہن کے انکار پر دلہا طیش میں آگیا اور مٹھائی دلہن پر ہی پھینک دی۔

 دلہے کے اس رویے پر دلہن نے بھی اس پر جوابی وار کیا اور مٹھائی اس کے منہ پر ماری۔ دولہا اپنے ساتھ اس سلوک کو برداشت نہ کرسکا  اور طیش میں آتے مہمان کی موجودگی میں ہی دلہن کے تھپڑ جڑدیے جس کے نتیجے میں وہ سٹیج سے گرپڑی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بارے پتہ نہیں چل سکا کہ واقعہ بھارت کے کس علاقے میں پیش آیا۔