بینو قادر ٹرافی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کااعلان

commentary box fo PAK Vs AUS series
کیپشن: commentary box
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف بینو قادر ٹرافی سیریز کے لیے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق  انگلینڈ کے راب کی، آسٹریلیا کے مائیکل کیسپرووچ ، پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز پر مشتمل پینل کمینٹری کی خدمات سر انجام دے گا۔

کمینٹری پینل دونوں ممالک کے مابین 24 سال بعد 4 مارچ سے 5 اپریل تک پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز میں کمنٹری کرے گا۔آسٹریلیا کے سابق اوپنر سائمن کیٹچ صرف بینو قادر ٹرافی میں کمنٹری کریں گے۔ یہ ان کا اور مائیکل کیسپرووچ کا پاکستان میں کمنٹری ڈیبیو ہوگا۔زینب عباس اور سکندر بخت پری میچ اور پوسٹ میچ شوز کی میزبانی کریں گے۔ پرزینٹر نیرولی میڈوز صرف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے دستیاب ہوں گی۔